اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ اسمبلی میں اسلام مخالف بل اسلامی تعلیمات پر حملہ ہے۔ ثروت اعجاز قادری

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اسلام مخالف بل اسلامی تعلیمات پر حملہ ہے۔قرآن و سنت کے خلاف بل منظور کرنے والے قہر الہی کو دعوت نہ دیں۔ سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت مذکورہ بل کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔عوام ایسے کسی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو آئین پاکستان اور اسلام سے متصادم ہو۔سندھ اسمبلی میں اسلام مخالف بل کی مذمت کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ حکمران ملک میں سیکیولرازم کو فروغ سے رہے ہیں۔ پاکستان کو سازش کے تحت بیرونی ایجنڈے پر گامزن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان سنی تحریک علما بورڈ موجودہ بل کا جائزہ لے رہے ہیں اور جید مفتیان کرام سے مذکورہ بل کے متعلق فتوے لے رہے ہیں جس کی روشنی میں پاکستان جیسی اسلامی ریاست میں بیرونی آقاؤں کی اشاروں پر ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بل آئین اور اسلام مخالف ہے۔ان خیالا کا اظہار انہوں نے حافظ آباد کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں اور سیکٹر یونٹ انچارج سے ٹیلیفیونیک خطاب میں کیا۔