اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مزدوروں کے معاشی مسائل کا حل اور انکے بچوں کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ،ڈی سی او حافظ آباد

حافظ آباد(ڈمجاہد مالک زیدی)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مزدوروں کے معاشی مسائل کا حل اور انکے بچوں کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور بالخصوص بھٹہ مزدوروں کو خدمت کارڈ کے ذریعے امداد اور انکے بچوں کو سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم ،کتب اور یونیفارم کے ساتھ 1000روپے ماہانہ وظیفہ کی فراہمی حکومت پنجاب کا ایک اہم اور مزدور دوست اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت 14سال سے کم عمر بچے کو بھٹہ پر مزدوری کرانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایسی شکایت ملنے پر بھٹہ مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات بنائے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ابتک کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ای ڈی او فنانس فخر السلام ڈوگر ،ای ڈی او ایجوکیشن افتخار نوا ز ورک ،ڈی او کوارڈ/ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمداسلم شاہین،ڈی او لیبر نذر عباس چدھڑ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈی سی او نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول داخل کرانے اور انکی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے حوالہ سے بنائے گئے فوکل پرسن ڈی او ایلیمنٹری تنویر احمد کی عدم دلچسپی کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن افتخار نواز ورک کو فوکل پرسن مقرر کر دیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ڈی او لیبر کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق بھٹہ مزدوروں کے 14سال تک کے بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر کے 350مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔جبکہ عدم تعاون کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کیس عدالت کو بھجوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے مفاد کے خلاف کسی دبائو کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔