اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کورسز میں داخلوں کے لیے توسیع

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے دوسرے سیشن میں طالبات اور خواتین کے لیے چھ ماہ کے بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کورسز میں داخلوں کے لیے 12دسمبر تک درخواستیں ڈسٹرکٹ مینجر انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ان کورسز میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبات اور خواتین کو مفت تربیت کی فراہمی کے ساتھ ماہانہ 3000وظیفہ بھی ملے گا ۔ مینجر صنعت زار محمد عرفان گوندل نے بتایا کہ کم از کم مڈل پاس 18تا 40سالہ خواتین ان کورسز میں داخلہ کی اہل ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں50خواتین کو بیوٹیشن اور پیٹرن میکنگ جبکہ تیسرے مرحلہ کے پہلے سیشن میںبھی 50خواتین اور طالبات کو بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ کی مفت فراہمی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس پروگرام کی بدولت ہنر مند سیکھ کر خواتین گھر بیٹھے با عزت روز گار کما سکتی ہیں جس سے خاندان کے معاشی وسائل میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا۔