اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایک ٹانگ سے محروم ستر سالہ غریب شخص محکمہ زکواۃ سے امداد کی رقم لینے کیلئے جا جا کر تھک گیا

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کے حکم کے باوجود ایک ٹانگ سے محروم ستر سالہ غریب شخص محکمہ زکواۃ سے امداد کی رقم لینے کیلئے جا جا کر تھک گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گائوں منگو بہرام کا رہائشی ستر سالہ عبدالرشید ایک ٹانگ سے محروم ہے جو امداد کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے پاس لاہور گیا جنہوں نے محکمہ زکواۃ وعشر کو اسے امداد دینے کا حکم دیا لیکن تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود عبدالرشید کو محکمہ زکواۃ سے امدادکی رقم نہ مل سکی ہے جبکہ عبدالرشید محکمہ زکواۃ وعشردفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے ۔لیکن اسے امداد نہ ملی ہے ۔ عبدالرشید نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے معاملہ کو نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔