اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی سیالکوٹ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ زون 122 ارشد بگو ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری انجنئیرسعید ظفر، ڈپٹی سیکرٹری محمد زبیر مغل اور ناظم تنظیم محمد رمضان عابد نے ایک مشترکہ بیان میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم بالخصوص بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری کے ساتھ ساتھ کرپشن کے ناسور نے ایک خوفناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے ۔ روزانہ کے اخبارات ایسی المناک اور گھنائونی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں ، حکومت لاکھ دعوے کرے لیکن جب تک پولیس میں کالی بھیڑوں کی موجودگی رہے گی ، ان روح فرسا واقعات پر قابو نہیں پایا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ، عدل و انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ’’اسلامی پاکستان ، خوشحا ل پا کستان کے لیے مصروف جدو جہد ہے ۔ غربت اور جرائم کا خاتمہ اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں ، ضروری ہے کہ لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اپنے وطن کو خوش حالی سے ہمکنار کرنے کے لیے اس کے پروگرام میں شامل ہوں تا کہ پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ایک اسلامی مملکت بنایا جا سکے اور اس کے شہریوں میں جان و مال کے تحفظ کا احساس پیدا ہو سکے ۔