اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حضرت شیخ احمد سرہندی امام ربانی مجدد الف ثانیؒ ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے ,علامہ محمد زبیر نقشبندی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) حضرت شیخ احمد سرہندی امام ربانی مجدد الف ثانیؒ ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے کہ جنہوں نے غلامی رسولﷺ و محبت محمد ﷺ و آل محمدﷺ سے سرشار ہو کر ایک جہاں کو کفروشرک سے بچایااور لوگوں کے ایمان کی حفاظت فرمائی۔ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں آپؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔آپؒ نے اپنے عمل و کردار سے شجر اسلام کی آبیاری فرمائی اور فسق و فجور کفرو شرک،گمراہی اور بے دینی سے معمور دور شیطانیت کو دور رحمانیت میں بدلنے کی سعی کاملہ سے امت مسلمہ میں احیاء دین کا جذبہ وحوصلہ پیدا کیا اور کفر کے ایوانوں میں قلمہ حق کو بلند کیا۔ان خیالات کا اظہار علامہ محمد زبیر نقشبندی مجددی نے گزشتہ روز دارالعلوم مجددیہ چرنڈ میں سجادہ نشین چنوں موم پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی القادری کی صدارت میں سالانہ عرس حضرت مجدد الف ثانیؒ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دو ر اکبر میں ہندو حکومتی سرپرستی اور ایماء پر اتنے دلیر ہوچکے تھے کہ مساجد کو شہید کرکے مندر تعمیر کئے جانے لگے اور اسلامی تعلیمات کونقصان پہنچانا ان کا شیواء بن چکا تھامسلمانوں کو اصل دین سے مخرف کرنے اور اسلام جیسے دین حقہ کو ہندوستان سے جلاوطن کر نے کی ناکام کوششیں اپنے عروج پرتھی ایسے حالات میں آپؒ نے قلمہ حق کو بلند کیا اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ دین اکبری کا قلع قمہ کرکے آپ نے لوگوں کو کفر ستان کی سازشوں سے نجات دلوائی اور دین حقہ کی سربلندی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیااور اسلام کا ایسا خوبصورت چہرہ لوگوں کے سامنے پیش کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے غیر مسلم بھی اسلام کی روشن و پاکیزہ تعلیمات سے متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہونے لگے۔انہوں نے کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت مجدد الف ثانیؒ کی سوچ و فکر کو عام کیا جائے ۔تقریب سے حافظ زبیر علی نقشبندی ،مقصود عالم کریمی ،قاری رفاقت علی ،محمد صہیب نقشبندی ،صو فی محمد سلیم نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔