اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امیگریشن کے عملہ نے نوجوان مسافرکے سامان سے زیورات وانگوٹھیاں چوری کرلی ہیں

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے شہر ریاض سے قطر ائیرویز پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی نوجوان مسافر کے سامان سے قطر کے دوہا ائیرپورٹ پر سٹے کے دوران امیگریشن کے عملہ نے چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات وانگوٹھیاں چوری کرلی ہیں جس پر مسافر اورا س کے رشتہ داروں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر احتجاج کیا ہے اور باقاعدہ کاروائی کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ نے درخواست وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے ۔ ضلع حافظ آباد کا 26سالہ عبدالوحید تین سال سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں مزدوری کیلئے مقیم تھا جہاں سے وہ گزشتہ روز قطر ائیرویز کی فلائٹ نمبری کیو آر 626پر سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آرہا تھاکہ قطر ائیرویز نے قطر کے شہر دوہا ائیرپورٹ پرتین گھنٹے سٹے کیا تھا جہاں امیگریشن کے عملہ نے اس سے ہینڈ بیگ لیا تھاجس میں چار لاکھ روپے مالیت کے سات تولے زیورات وانگوٹھیاں چوری کرلی گئی ہیں ۔مسافر عبدالوحید کے مطابق امیگریشن عملہ نے ظلم وزیادتی کی ہے اور اس کی شکایت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عملہ نے وفاقی حکومت پاکستان کو تحریی طور پر بھجوادی ہے ۔مسافر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسافروں کے ساتھ اس نوعیت کے ظلم پر حکومت پاکستان کو سخت ایکشن لینا چاہیے اور زیورات وانگوٹھیاں واپس دلوائی جائیں اور قطر حکومت سے اس معاملہ پراحتجاج کیا جائے ۔