اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ناجائزاسلحہ اور شراب سمیت دیگر مقدمات کی تفصیلات جانئے آج کی کرائم سٹوری میں 

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس کا ویروالہ میں مقدمہ کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام ہوگیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے گائوں ویر والہ میں مقدمہ میں مطلوب ملزم عنصر محمود کی گرفتاری کیلئے ناصر محمو دکے گھر چھاپہ مارا جہاں ناصر محمو دنے پولیس کو دیکھ کر شور مچا کر ملزم عنصر محمو دکو چھت کے راستے فرار کروایا جوکہ تعاقب کے باوجود گرفتار نہ ہوسکا ۔ پولیس نے ملزم کو پناہ دینے اور فرار کروانے کے الزام میں ناصر محمود کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سیالکوٹ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ اور شراب برآمدکرلی ۔ پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ اگوکی پولیس نے مظفر پور سے ملزم علی حسین سے ایک پستول اور گولیاں ، تھانہ مرادپور پولیس نے ملزم علی اکبر سے پستول اورباہو بھٹی سے ملزم شاہد محمو دکے قبضہ سے پستول ،تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے گھٹو روڑہ سے ملزم ابوبکر سے پستو ل ، نیکاپورہ پولیس نے پل سنیاراں سے اسد سے پانچ لیٹر شراب، قلعہ کالروالہ پولیس نے شہزاد سے پانچ لیٹر شراب، سٹی پسرور پولیس نے نارووال بائی پاس سے فیض الرسول سے پستول برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔