اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ میں کمپیوٹرآپریٹرز نے اپ گریڈیشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں کمپیوٹرآپریٹرز نے اپ گریڈیشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے مطالبہ پورا کرنے کی اپیل کی ہے ۔سیالکوٹ میں صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹرآپریٹرز نے ضلع کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی ہے اور ملازمتوں پر اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں سے گزرنے کے بعد پیرس روڈپر پہنچے جہاں انہوں نے مہنگائی کے دور میں ملازمتوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی بارے تقریریں کیں اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت نے کمپیوٹرز آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کردی ہے لیکن پنجاب میں چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس ان کی اپ گریڈیشن کی سمری گئی ہوئی ہے لیکن ابھی تک ان پر احکامات جاری نہ ہوئے ہیں۔احتجاجی مظاہرہ کے بعد مظاہرہ کرنے والے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ہیں ۔