اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78پر ضمنی انتخاب آج ہو رہے ہیں جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں اہلسنت و الجماعت کے مولانا مسرور نواز جھنگوی اور ن لیگ کے ناصر انصاری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے ارفع مجید اور پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی بھی میدان میں موجود ہیں۔ضمنی انتخاب کے سلسلسے میں ضلع بھر میں عام تعطیل ہے ۔ حلقے میں 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17کو انتہائی حساس قرار قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 562 ہے۔ حلقے میں پاک فوج کی ایک کمپنی اور رینجرز کے 700 جوان تعینات کئے گئے ہیں۔