اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برازیلین فٹبال ٹیم کو لیجانے والے طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیلین فٹبال ٹیم کو لے جانے والے طیارے کی تباہی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ ایندھن کی کمی اور بجلی کا نظام ناکارہ ہونے کے باعث گرکر تباہ ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کے پائلٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس سے یہ بات شامنے آئی ہے کہ پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرول کو ایندھن کی کمی اور الیکٹرک نظام ناکارہ ہونے کا بتایا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے ایئرکنٹرول کو بتایا کہ طیارے کا ایندھن ختم ہوچکا ہے اور وہ ہنگامی لینڈنگ کرنا چاہتا ہے تاہم اس دوران بدقسمت طیارہ کولمبیا کے پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں 71افراد ہلاک ہوئے جن میں بیشتر برازیل کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ حادثے میں خوش قسمتی سے 6افراد محفوظ رہے جن میں فٹبال ٹیم کے تین کھلاڑی، بولیویا سے تعلق رکھنے والے دو کریو ممبرز اور ایک صحافی شامل ہے۔