اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم یاسین اور قادر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ پولیس حکام کےکہناہےکہ ملزمان بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب آرٹلری میدان سے قتل کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ بلدیہ مدینہ کالونی اور سرجانی ٹاؤن سے ڈکیت گروپ کے تین کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کےمطابق ملزمان بیس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے تیس سالہ مہرین زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔