اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شریف فیملی کی دبئی مل سے 12 ملین ڈالر نہیں آسکتے،جو جائیداد سامنے آئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی دبئی مل سے 12 ملین ڈالر نہیں آسکتے، شریف فیملی کی جو جائیداد سامنے آئی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی ادارے استعمال کر کہ ہماری جاسوسی کررہی ہے،ہمارے فون ٹیپس کیے جاتے ہیں ہماری میٹنگز مانیٹر کی جاتی ہیں،شریف فیملی کی دبئی مل سے 12 ملین درہم نہیں آسکتے جبکہ شریف فیملی کی جو جائیداد سامنے آئی وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اگر مزید تحقیقات کی جائے تو شریف فیملی کی ہر ملک میںجائیداد نکلے گی،جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حسن نواز، حسین نواز نے جو جواب دئیے وہ نواز شریف کی تقریر سے مختلف ہیں،شریف فیملی نئی سرمائی کاری کی دستاویز عدالت میں دیں تمام سرمایہ کاری کے د ستاویزات شریف فیملی کے پاس موجود ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کہانی بھی جھوٹی من گھڑت ہے،عزیزیہ سٹیل ملز کا ایک بھی کاغذ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، ٹرسٹ ڈیڈ کی بات کی گئی توٹرسٹ ڈیڈ بھی عدالت میں آگیا لیکن ٹرسٹ ڈیڈ کی درستگی کی ضمانت نہیں دی گئی جبکہ بغور دیکھا جائے تو یہ ٹرسٹ ڈیڈ کسی اور ادارے کی ہے۔