اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکی شہریوں کو پاکستان سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت،خطرے سے خبردار کرنا ہمارا فرض ہے: جان کربی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے میں احتیاط برتنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے جاری کی گئی وارننگ معمول کی کارروائی ہے، پاکستان کو ہدایت نامے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سے خطرہ ہے ، پاکستانی رہنما اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کی جانیں گئیں، یہ خطرہ اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے سفری وارننگ کا معاملہ امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے جبکہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔ہماری جانب سے کسی بھی شہری کی پاکستان جانے کے حوالے سے حوصلہ شکنی نہیں کی گئی، شہریوں کو خطرے سے خبردار کرنا ہمارا فرض ہے۔