اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں،مسائل مذاکرات کی میز پر ہی طے ہوسکتے ہیں: عبدالباسط

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں،مسائل مذاکرات کی میز پر ہی طے ہوسکتے ہیں۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے لیے انڈیا آرہے ہیں تاہم اس دوران دو طرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔ برطانوی خبر رساں ادرے کو اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے،ہم نے جنگیں کر کے دیکھ لیا اب اگر مسائل کا حل چاہیے تو مذاکرات کرنا ہوں گے،ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں،ہم نے گذشتہ دہائیوں میں بہت سے ایسے فریم ورک بنائے ہیں کہ تمام ایشوز پر بات چیت ہو۔ ہماری بنیادی شرط یہ ہے کہ مذاکرات جامع ہونے چاہیے اور تمام معاملات پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا زہے کہ پاکستان میں دہشت گردی جاری ہے انڈیا کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،جو بھی مشکل یا مسئلہ ہے خلا میں طے نہیں ہوسکتا،مسائل مذاکرات کی میز پر ہی طے ہوسکتے ہیں، پاکستان کی جانب سے جموں اور کشمیر کی صورتحال، سیاچن سے فوجیں ہٹانے جیسی شرائط لگائی جاسکتی ہیں لیکن تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا تھا کہ ایل او سی پر کشیدگی ہو۔ مغربی سرحد پر بھی کشیدگی ہے۔ اس لیے نیا محاذ نہیں کھولنا چاہتے۔