اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، راناثناء اللہ

اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور ان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے احترام کا رشتہ ہے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے ذاتی تعلقات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے بات ہورہی ہے اور ہوگی، مولانا کی سمجھنے اور بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، مولانا کے مارچ سے سختی سے نمٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔

urdu news today

پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیجانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے، جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔