اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کوٹ لکھپت میں تالاب میں نہاتے ہوئے 2بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت کے قریب ایک تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ریس کلب کے تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے بچوں کی لاشیں نکال کر ورثاءکی تلاش شروع کر دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 7سے8سال کے درمیان ہیں تاہم انکی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔پولیس نے تالاب مالک کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں جبکہ تالاب کی نگرانی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔