اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بچی کی پیدائش

کرناٹکا(دلچسپ ڈیسک ) بھارت میں 15 پونڈ وزنی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس نے دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بچی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔بھارت کی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 19 سالہ نندنی کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کی جسامت 6 ماہ کے تندرست بچے جیسی ہے، بچی کا ابھی نام نہیں رکھا گیا اوراس کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، بچوں کی پیدائش کے وقت عموماً ان کا وزن 6 سے 7 پونڈ تک ہوسکتا ہے اس طرح اس بچی کا وزن دوگنا زیادہ ہے،بچی کو نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔بچی کی پیدائش کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک اتنی صحت مند بچی نہیں دیکھی ہے اور اس کا وزن 7 کلوگرام سے صرف کچھ کم ہے جب کہ اس کی والدہ نندنی کو دوران حمل کسی خاص پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔واضح رہے کہ بھارت میں ہی گزشتہ برس فردوس نامی خاتون ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا جس کا وزن14.77 پونڈ تھا جب کہ گزشتہ برس میسا چیوسیٹس امریکا میں 14 پونڈ وزنی بچی کریسا پیدا ہوئی تھی۔