اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج ، سردی میں اضافہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ، قصور ، پتوکی ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔دھند کے باعث موٹر وے پر ٹریفک کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو چکا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ دوسری جانب ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غٖیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔