اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

امریکا کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار ، امدادی اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایبٹ آباد میں تباہ ہونے والے طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کر دی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز کو پیش آنےوالے حادثے کے بارے میں معلوم ہے جو چترال سے اسلام آباد کیلئے اندرون ملک پرواز تھی“۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ کسی بھی قسم کی معاونت کی ہم نے پاکستانی حکومت کو پیشکش کی ہے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔