اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس پرحملوں کا منصوبہ ناکام ،5دہشت گرد گرفتار،بیرون ملک سے تربیت کا اعتراف کرلیا

کراچی(مانیترنگ ڈیسک)سکیورٹی اداروں نے عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس پر حملوں کامنصوبہ ناکام بنا دیا ،کالعدم تحریک طالبان کے 5دہشت گرد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، دہشت گردوں نے افغانستان سے اسلحہ چلانے اور بم بنانے کی تربیت کا اعتراف کرلیا، رینجرز نے سرجانی ٹاؤن سے ایک ہیوی اور آٹھ سب مشین گنوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ کراچی میں بارہ ربیع الاول پر دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا ۔ اورنگی ٹاؤن کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے ۔ دو روز قبل گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اسلحہ اور بارود استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی ۔ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے اور اہم مقامات کی ریکی کرچکے تھے ۔ دہشت گردوں نے بیان دیا ہے کہ وہ کچھ عرصے بعد کرائے کے مکانات اور علاقہ تبدیل کرلیتے تھے ۔ دہشت گردوں نے کئی بچوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور سائٹ ایریا کی فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ سے ہے ۔ دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے سیکٹر 8بی میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاجسے زمین میں دباکر اوپرواش روم بنایاگیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گرفتارملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوا،اسلحے کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے چند ماہ پہلے گھرمیں دبایاگیاتھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ایک بند مکان پر چھاپہ مارا، مکان کافی عرصے سے بند تھا اور چند ماہ قبل ہی اسلحے کو زمین میں دفن کرکے اس پر واش روم بنایا گیا تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کاررروائی کے دوران 1 ہیوی مشین گن، 8 سب مشین گنز، 5 ایل ایم جیز، 4 جی تھری، 4 ایٹ ایم ایم رائفلز، 5 رپیٹرز، 6 ٹی ٹی پستول، 5 نائن ایم ایم اور 5 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔