اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک کیلئے ایم کیو ایم کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے اپنے ساتھی سینیٹر کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف پاناما لیکس کے معاملے پر مدد کی درخواست کی۔ اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاناما لیکس پر سینیٹ میں ہمارا ساتھ دے کیونکہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات جمہوریت کی بقا ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ملنے والی دعوت کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں مشاورت کیلئے مزید وقت طلب کرلیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق مشاورت کریں گے۔