اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بال پوائنٹ پین کے ڈھکن کے اوپر بنے چھوٹے گول سوراخ کے پیچھے چھپی بڑی حقیقت

لندن(دلچسپ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ بال پوائنٹ پین کے ڈھکن کے اوپر چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتاہے ؟آپ کو کیا معلوم ہوگا !!آپ تو بس سوچ بچار کے د وران اس بیچارے ڈھکن کو چباتے ہی رہتے ہیں ۔آئیں !ہم آپ کو اس چھوٹے سے سوراخ کے پیچھے چھپی بڑی حقیقت آپ پر آشکار کرتے ہیں ۔یہ سوراخ عارضی سیٹی یا سیاہی کو اوپر سے نکالنے کیلئے قطعی طورپر بھی نہیں ہے بلکہ یہ آپ کی زندگی بچانے کے کام آتاہے ۔1991ء میں بیک نے حبس کے امکان کو کم کرنے کیلئے اس کے ڈھکن(لڈ) کے اوپر ایک چھوٹا سا گول سوراخ بنالیا ۔اس سوراخ کا مقصصد یہ ہے کہ اگر آپ نے لکھتے ہوئے سوچ بچار کے دوران حادثاتی طورپر ڈھکن نگل بھی لیا تو اس کا چھوٹا سوراخ اس طرح کا ڈیزائن کیاگیا ہے کہ جو یہ یقینی بنائے گا کہ آپ ابھی سانسیں لے رہے ہیں ۔ہم تو آپ کو اس مفروضے کو پریکٹس کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے ۔2007ء میں ہی برطانیہ کے شمال مشرقی علاقے درہام کے رہائشی ایک 13سالہ لڑکے بن سٹیرلینڈ اپنے بال پوائنٹ کا ڈھکن چبانے کے بعد کرسی سے گر کر مرگیا۔ڈھکن کا سوراخ اس کو نکالنے میں مدد دیتاہے ۔