اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہر سطح پر پانامہ لیکس کا معاملہ اٹھائیں گے: عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائے گی۔ وزیراعظم کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا، حکومت کو نگراں وزیراعظم مقرر کرنا چاہئے، وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کے خلاف تحریک چلانے کافیصلہ کیا ہے اور یہ معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہی انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرائے اور اب معاملے کو ہر سطح پر اٹھائیں گے اور عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے کیونکہ اس کی تحقیقات سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت دو بحران ہیں، ایک پانامہ لیکس اور دوسرا ملک کا کوئی سربراہ نہیں، حکومت کو نگران وزیراعظم مقرر کرنا چاہئے ورنہ ملک میں آئینی بحران مزید بڑھے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پر ایسے حالات میں بوجھ ڈالنا ملک کے ساتھ زیادتی ہے، لیڈر پریشر میں بڑے فیصلے کرتا ہے ، مسلم لیگ ن کسی وزیر کو سامنے لانے کافیصلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پر کرپشن چھپانے والا مافیا قابض ہے اور مسلم لیگ (ن) میں بادشاہت ہے۔