اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راحیل شریف کی ترک صدر اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، مشقوں کا جائزہ بھی لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ترک چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار سے ملاقات کی اور کثیر القومی فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ترک صدر نے فوجی مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی دستوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادار ے(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کثیر القومی فوجی مشقیں کل رات اور آج کی گئیں جن میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، آذربائیجان، برطانیہ، بیلجیم اور امریکہ کے دستے شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان مشقوں کا معائنہ کیا اور بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔ ترک چیف چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار نے مشقوں کے معائنے کیلئے آرمی چیف کی آمد کے موقع پر ان کا خیر مقدم کیا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے فوجی مشقوں میں موجود ہونے سے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے تین سال کے دوران 52 مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا ہے اور ان مشقوں کے انعقاد سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔