اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں ہوتے ہوئے بھی چوہدری نثاروفاقی کابینہ کے جلاس میں شریک نہیں ہوئے :مجیب الرحمان شامی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے جبکہ وہ اسلام آباد میں موجود تھے لیکن انہوں نے بتایا تھا کہ وہ شریک نہیں ہوسکیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں اجمل جامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے جس پر مجیب الرحمان شامی کا کہناتھا کہ چوہدری نثار نے بتایا تھا کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے جبکہ وہ اسلام آباد میں موجود تھے ،ان کی غیر موجودگی کی اہمیت تھی ،بجٹ میٹنگ کی خاص اہمیت ہوتی ہے اور کوئی بھی وزیر اس سے غیر حاضر نہیں رہ سکتاہے حالانکہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بلایا گیا اجلاس تھا لیکن چوہدری نثار کی شمولیت بہت ضروری تھی ۔اجمل جامی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ان کے اجلاس میں شریک نہ ہونے پر دو سے تین ورژن ہیں ،ایک یہ کہ چوہدری نثار ڈی این اے والے مسئلے پر نادرا میں مصروف ہیں اس لیے شریک نہیں ہو سکیں گے ،دوسرا یہ کہ چوہدری نثار کو شائد لگا کہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے ،ان کی صدارت ہوئی تو میں نہیں آؤں گا کیونکہ وزیر داخلہ نے شہبازشریف کو کہہ رکھا تھا کہ وزیراعظم علیل ہیں تو مجھے امور چلانے کی اجازت دی جائے ۔اجمل جامی کا کہناتھا کہ ان کی حذیفہ رحمان سے بات ہوئی ،حذیفہ رحمان کاکہناتھا کہ جب اجلاس ہوا تو چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں موجود تھے ۔مجیب الرحمان شامی کا کہناتھا کہ وزیر داخلہ کو اجلاس میں شریک ہو نا چاہیے تھا اور انہیں اس پر بیان بھی جاری کرنا چاہیے ۔