اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانامہ لیکس معاملہ انتہائی سنجیدہ، تاخیری حربے نادانی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور تاخیر خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ فیصلہ پارلیمینٹ میں ہو یا سڑکوں پر یہ حکومتی روئیے پر منحصر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ قوم کی نظریں پانامہ لیکس پر متعلق قائم کمیٹی پر لگی ہیں اور تاخیری حربے حکومت کی نادانی ہے کیونکہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس میں تاخیر خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت و پارلیمینٹ کے تقدس کی خاطر مذاکرات کا راستہ چنا اور اب یہ حکومتی روئیے پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ پارلیمینٹ میں چاہتی ہے یا سڑکوں پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومتی ارکان پر منحصر ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا ڈیڈ لاک کب اور کیسے ختم کرنا ہے۔