اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رمضان المبار ک میں مہنگائی، ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے رمضان المبارک میں اشیائضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 6 جون کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں اس کے وکیل محمد اظہر صدیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ رمضان المبارک میں اشیاکی قیمتوں میں اضافے کا ہوجائے گا۔ رمضان المبارک سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیاچاول، گھی، چینی، آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے مگررمضان سے قبل ہی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں۔ اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے. درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے سے اشیاکی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہورہی. وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکے اور اشیائصرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سخت اقدامات کرے۔