اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چوہدری نثار علی کا وزیراعظم کی علالت کے دوران عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر مایوسی اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اخلاقیات اور اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کی علالت کے دوران وہ تنقید سے گریز کرتے تو اس سے انہیں کوئی نقصان نہ ہوتا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران اور بلاول کا یہ رویہ خود ان کیلئے تضحیک آمیز ہے،ان کے بیانات سے سخت مایوسی ہوئی،اخلاقیات اور اقدار کی اہمیت ہوتی ہے، اگر عمران خان چند دن سیاسی تنقید نہ کرتے تو بہتر ہوتاجبکہ بلاول ابھی بچہ ہے اور اس کو سکھانے والے بھی سیکھنے کے قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام سیاسی وابستگی سے قطع نظر وزیراعظم کیلئے دعائیں کر رہے ہیں اور دوسری جانب دو سیاسی رہنما سمجھتے ہیں کہ شاید وزیراعظم پر ذاتی حملوں کا یہ یہی موقع ہے،عمران خان زخمی اور بے نظیر بھٹو مرحومہ پر حملہ ہوا تو ہمارا رویہ اس سے مختلف تھا، یہ نام نہاد قیادت عوام اور بچوں کو کیا پیغام دے رہی ہے کہ سیاست کی اخلاقیات اور اقدار نہیں، ان کے ہر روز ذاتی بیانات کونسی کی سیاست کی غمازی کر رہے ہیں؟