اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہورمغلپورہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مغلپورہ میں تین سالہ بچہ گلی میں واقع کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سبحان نامی بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا ،گھر والوں نے بچے کو ڈھونڈا تو اس کی لاش کھلے مین ہول سے ملی جس پر بچے کا باپ بے ہوش ہو گیا ۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کئی بار کھلے مین ہولز کو بند کرنے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فی الفور مین ہول بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔