اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں حساس اداروں کی کاروائی ،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے علاقے منی اسٹیڈیم کے قریب کاروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار دہشت گردکی شناخت فیصل بابر کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پریشر ککر بم ،ٹائمر ،با ل بیئر نگ اورڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں ۔فیصل بابر کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔