اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں۔آر پی او سلطان اعظم تیموری

ملتان (ملک جاوید وینس سے )ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایات پر اسلام آباد سے آئی ہوئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم "برین ہولڈن آئی چیکینگ” نے پولیس ملازمین کی نظروں کا معائنہ کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر پولیس افسران و ملازمان کی نظروں کا معائنہ کرنے کے لئے اسلام آباد سے سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی ٹیم نے ملتان کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کی نظروں کا فری معائنہ کیا تھا اور پولیس ملازمین کیلئے فری میڈیکل اور نظر کی عینکیں تجویز کی تھیں۔ اس سلسلے میں” برین ہولڈن آئی چیکنگ ٹیم "نے پولیس افسران و ملازمین کیلئے اسلام آباد سے نظر کی عینکیں بھجوائیں۔ جس کو ریجنل پولیس آ فیسر نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کے حوالے کیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کیلئے منگوائی گئی عینکیں آج ہی تقسیم کریں ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ چھوٹے ملازمین ہمارا بازو ہیں۔ان کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ملتان ریجن میں خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر نے ریجن کے ویلفیئر افسران پر زور دیا ہے۔ کہ وہ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ایک پولیس افسر ذہنی طور پر مطمئن ہوگا تو وہ اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکے گا۔ "برین ہولڈن آئی چیکنگ ٹیم” اسلام آباد کی طرف سے ملتان ریجن کے 256 پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نظر کی عینکیں بھجوائی گئی ہیں۔ جن کو بعد ازاں پولیس افسران و اہلکاروں میں تقسیم کر دیا گیا۔جن میں انسپکٹر فرخ اعجاز ، کا نسٹیبلان عبد الستار، محمد رفیق، محمد عثمان ، شفقت علی، رئیس محمد، خلیل محمد، محمد شفیق ، محمد نعیم، محمد عثمان ، محمد عمران ، محمد اعظم اسسٹنٹ سب انسپکٹر، محمد حیات، ایاز راشد، مسعود اختر، زاہد ، محمد عمر، عدنان جمیل، محمد واجد، جان محمد، سہیل ، حاجی نواز، محمد اجمل ، محمد راشد ، قلویس عباس، مظہر حسین وغیرہ شامل ہیں۔