اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، بھارتی فوجی لاپتہ

سری نگر (مانٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور بھارتی فوجی لاپتہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع گندربل میں کیمپ کے قریب تودہ گرنے سے بھارتی میجر لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاﺅں بدوگام میں برفانی تودے نے مہراج الدین لون کے گھر کو ملیہ میٹ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ خود ، اسکی بیوی عزیزی ، 22سالہ بیٹا عرفان اور 19 سالہ بیٹی گلشن جاں بحق ہو گئیں تاہم ریسکیو حکام نے ایک بچے کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں ضلع گندربل میں کیمپ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی افسر لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا اوراس کے زندہ بچ جانے کے آثار کم ہیں ۔