اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حراست میں لئے گئے6 افراد کورہا اور3 افراد کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ارم سجاد گل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ راجہ ڈاکٹر عابد خان کو تھانہ صدر ڈسکہ کی حراست سے برآمد ہونے والے چھ افراد کو رہا کرنے کے بعد باقی تین افراد کو بازیاب کرواکے (کل)3جون کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کے بیلف نے تھانہ صدر ڈسکہ کی حراست سے نو میں سے چھ افراد کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کیا تھا جنہیں عدالت نے رہا کردیا جبکہ باقی تین افراد کو بھی بازیاب کرواکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو انہیں 3جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔