اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حنیف طیب کی کینیڈا کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمدحنیف طیب نے کینیڈا کے شہرکیوبک کی مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں6 افرادکی ہلاکت اورمتعدد افراد کے زخمی ہونے اور ساتھ ہی مسجدکی بے حرمتی کرنے پرشدید غم وغصہ کااظہارکیا ،انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے ضمن میں جو افراد گرفتار ہوئے ہیں ان کے ذریعے سے دہشت گردوں اوران کے ماسٹرمائنڈکا پتا لگایا جانا بہت ضروری ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ دہشت گردی پھیلانے والے مخصوص ذہنیت کے حامل افراد دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ کینیڈا کے وزیرا عظم ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں۔