اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلا عمران خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، کمبرالیون کلب کی کامیابی

فالکن ہائوس کرکٹ کلب کو مدمقابل کلب نے8وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پہلے عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فالکن ہائوس کرکٹ کلب کو کمبر الیون کرکٹ کلب نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی، گزشتہ روز فالکن ہائوس ٹیم اور کمبر الیون کی ٹیموں کے مابین ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں فالکن ہائوس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 100 رنز بنائے جس میںاحمدسید نے50جبکہ خلیل نے 13رنز بنائے ، کمبرالیون کلب کی جانب سے میسر نے 3 اور ظاہر شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں کمبر الیون کرکٹ کلب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، کمبر الیون کے بلے باز قادر نے54اور عمر نے30 رنز بنا کرناٹ آئوٹ رہے ، فالکن ہائوس کی جانب سے صرف حسن نے2وکٹیں حاصل کیں، فالکن ہائوس کرکٹ کلب نے میچ 8وکٹوں سے باآسانی جیت لیا۔