اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پمز کرکٹ کلب کا قیام،ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے افتتاح کیا

پشاور(خالد خان)پمز کرکٹ کلب کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گزشتہ روز آئی سی ایم ایس سکول جی ٹی روڈ پر منعقد ہوئی اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور افتخار احمد مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیئرمین پمز اسماعیل خان ‘ڈائریکٹر انور خان ‘کرکٹر و کوچ فضل اکبر ‘حماد الحسن ‘عادل امین‘شمع کرکٹ کلب کے صدر اور سابق سیکرٹری پی ٹی سی اے سید حنیف شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘اس موقع پر محمدرضوان اور افتخار احمد نے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں جبکہ انہوں نے قرعہ انداز کے ذریعے سکول کے بچوں میں اپنی دستخط شدہ کیپس اور پمزسکول کرکٹ ٹیم کے پچیس کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے ‘ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمع کلب کی طرح پمز کرکٹ کلب کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے کیونکہ شمع کلب نے کئی انٹرنیشنل کرکٹرز کو جنم دیا اور امید ہے کہ پمز کرکٹ کلب سے بھی بہترین کرکٹرز سامنے آئیں گے جو مستقبل میں نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ پمز کرکٹ کلب کے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں سینئر انٹرڈسٹرکٹ گریڈ ٹو میں محمد رستم ‘مامون ابراہیم ‘رشید کان ‘ملک سلمان ‘دانیال کیانی ‘مہران عالم اور صابر خان جیسے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید آگے جائیں گے چیئرمین پمز اسماعیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرکٹ مہنگا کھیل ہے اور کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ان کی ہر ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں ‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ پمز کرکٹ کلب کے کھلاڑی مستقبل میں انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔
spo-31-2spo-31-1a