اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور:سبکدوش ہونے والے پانچ ایس پیز کے اعزاز میں الوداعی پارٹی، آئی جی ناصر درانی سمیت افسران کی شرکت، خدمات پر خراج تحسین

پشاور(کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا پولیس کی ملازمت سے پچھلے دنوں سبکدوش ہونے والے 5 ایس پیز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس پشاور میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی ، ایڈیشنل آئی جی پیز ہیڈ کوارٹرز، سپیشل برانچ، آپریشن، کمانڈنٹ ایف آر پی، چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جی اسٹیبلشمٹ اور صوبہ بھر کے تمام ڈی پی اُوزنے تقریب میں شرکت کی۔ پانچ ایس پیز جو گذشتہ 3 سے 4 دھائیوں تک خیبر پختونخوا پولیس میں مختلف عہدوں پر فرائض دیتے ہوئے ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ان میں سردار محمد تعلیمی قابلیت (بی اے) 38 سال سروس ،عبدالحمید آفریدی (بی اے )39 سال سروس ، محمدعارف (بی اے) 32 سال سروس، محمد جاوید (ایف اے) سروس39 سال اور بشیر احمد(میٹرک)بطور کانسٹیبل بھرتی ہو کرسروس 42سال شامل ہیں۔ ان میں سے4 افسران بطور اے ایس آئیز بھرتی ہوگئے تھے۔ اور ترقی کرتے کرتے ایس پیز رینک تک پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے سروس کے دوران کئی اُتار چڑھائو دیکھے اور دہشت گردی کا عفریت کا بھی سامناکیا تاہم انہوں نے اپنی مقدور بھر عوام کی خدمت کی اور محکمے کے وقار کو بلند رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے سبکدوش ہونے والے تمام افسران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ وہ زندگی کا مشکل ترین مرحلہ بغیر داغ دھبے کے بخوبی سرانجام دیکرعزت کے ساتھ رخصت ہوئے۔ آئی جی پی نے کہا کہ اے ایس پی سے آئی جی پی رینک تک پہنچنااتنامشکل نہیں جتنا اے ایس آئی سے ایس پی رینک تک پہنچنا مشکل اور دشوار گذارہے۔ اصل پولیسنگ فیلڈ میں رہ کر کیجاتی ہے۔ اور انہوں نے زندگی کا پرائم ٹائم فیلڈ میں رہ کر اپنے مخصوص کلچرل کے اندر رہتے ہوئے ہر قسم کے الزامات سے مبرا ہو کر عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے فسروں کو فورس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے پولیس میں بدلتے حالات کے مطابق اپنے آپ کو فوراً ڈالنے کی مورثی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ اور تمام افسران نے نئی پولیس اصلاحات کو فوراً سمجھ کر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے تمام افسروں کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تجربے سے فورس کو مستفیدکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں سبکدوش ہونے والے افسروں نے باری باری اسٹیج پر آکر اپنی طویل ملازمت کے دوران مختلف پوسٹوں پر سرانجام دینے والے خدمات، چیدہ چیدہ واقعات، قانون کی بالادستی بنانے ، درپیش چیلنجز اور ان سے بطریق احسن نمٹنے کے واقعات مختصر پیرائے میں بیان کئے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ،یک جہتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے ایس پز کو یادگاری پولیس شیلڈز اور تحائف بھی پیش کئے۔