اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تاریخی ریکارڈ:اے این ایف نےملک گیر کاروائیوں میں 19 ارب روپے مالیت کی 9 ٹن منشیات برآمد کرلی

11 کاروائیوں کے دوران 4 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار
پشاور(خصوصی رپورٹ)اے این ایف نے 11 ملک گیر کاروائیوں کے دوران 19 ارب روپے بین الااقوامی مالیت کی 9 ٹن منشیات برآمد کر لی ،جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث4 خواتین سمیت 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 1.7 ٹن ہیروئن، 7.1 ٹن افیون اور 219 کلو گرام چرس شامل ہے۔ اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ، پشاور کے قریب ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران خیبر ایجنسی کے رہائشی دو ملزمان عبدالعزیز اور مشہود کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے زکوڑی پُل، جی ٹی روڈ، پشاور کے قریب سے ایک مسافر بس میںسوار بہاولپور کی رہائشی خاتون رانی بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے مرکزی موٹر وے ٹول پلازہ ، پشاور کے قریب سے ایک مسافر بس میں سوار لاہور کی رہائشی 2 خواتین لیوادے بی بی اور سلمہ بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ اے این ایف کوئٹہ نے ضلع کلہ عبداللہ میںخفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 1728 کلوگرام ہیروئن اور 7142 کلوگرام افیون قبضے میںلے لی۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات کی یہ کھیپ ضلع کلہ عبداللہ کے علاقے بدینی میںواقع کلی سرتال نامی مقام پر ایک غیر آباد جگہ پر چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کی غرض سے چھپائی گئی تھی اورمحفوظ اشارہ ملنے پر کسی دیگرمقام پر منتقل کی جانی تھی۔ اے این ایف لاہور نے میاں پلازہ ، جوہر ٹائون، لاہور کے قریب واقع مسلم کمرشل بینک کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 4 کلوگرام چرس برآمد کر لی ،جبکہ گاڑی میں سوار گوجرانوالہ کے رہائشی رانا فلک شیر اور محمد جاوید اور پشاور کے رہائشی عطا اللہ خان نامی ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے لاہور کے رہائشی محمد فیصل نامی شخص کو اس کی خاتون ساتھی ملزم نسیم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسواری کرتے ہوئے جی ۔ون مارکیٹ ، جوہر ٹائون ، لاہور میں واقع گورمے بیکری کے قریب سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان مقامی سطح کے منشیات فروشوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے بھکر کے رہائشی سلیم خان کو اڈہ 214، منکیرہ، بھکرسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ ایک اور کاروائی میں اے این ایف کراچی نے اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران، ڈائیوو بس اڈہ، سپر ہائی وے ،کراچی سے ایک لاوارث بیگ قبضے میں لیا جس میں سے 10.1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف کراچی نے کابلی بازار، ناظم آباد نمبر 2، کراچی میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مار کر 7 کلوگرا ہیروئن، 19 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔دوران کاروائی کراچی کے رہائشی یار محمد نامی ملزم کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف کراچی نے نیشنل ہائی وے، کوٹری ، جامشورو پر واقع پی ایس او پٹرول پمپ پر اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران جامشورو کے رہائشی غلام اعظم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کھڈا کالونی، کوٹری ، جامشورور میں واقع کچی آبادی میں واقع ایک احاطے پر چھاپہ مار کر مزید 169 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق، مذکورہ جگہ منشیات کے اڈے کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔ تمام مقدمات انسدادمنشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔