اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان میں نابینا بچوں کی کمپیوٹر ٹائپنگ اور بچیوں کی سلائی کڑھائی کا عملی مظاہرہ

آرپی اوسلطان اعظم تیموری کا محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کا دورہ اور خراج تحسین
ملتان(ملک جاوید وینس) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ملتان سنٹرکا دورہ کیا۔ اس موقع پر بانی قائم خان کرمانی ، پرنسپل سعدیہ کرمانی ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم نسرین ، پولیس ویلفیئر انسپکٹر سعدیہ سعید و دیگر بھی موجود تھے۔طلباء نے تلاوت قرآن پاک، نعت خوانی اور تقاریر بھی کیں ۔اس کے علاوہ انسٹیٹیوٹ کے مختلف طلباء نے کمپیوٹر ٹائپنگ طالبات نے سلائی کڑھائی کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیمور ی نے آگنائزیشن کے عملہ کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ حقیقت میں نابینا افراد باہمت لوگ ہوتے ہیں ۔ان کے اندر کچھ کرنے کی صلاحیتیں بدرجہ تم موجود ہوتی ہیں۔ ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہییے۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔ہمیں ان کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے پوزیشن ہولڈرز نابینا افراد میں سرٹیفیکیٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے۔