اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ:نجی ہسپتال سے تین دن کی بچی کو اغوا کر لیا گیا، شہریوں میں غم وغصہ، ڈی پی او فی الفور بازیاب کرائیں

لالہ موسیٰ(شاہد رضوان سے)آمنہ ہسپتال سے نومود بچی اغواء، والدین سراپا احتجاج،ہسپتال انتظامیہ بے بس۔ بتایا گیا ہے کہ تین دن کی بچی کو نامعلوم عورت انجکشن لگوانے کے بہانے لے کر گئی۔ اغوا کی خبر سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی ۔ بچی کے والد اخلاق کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا میں ہسپتال کی انتظامیہ ملوث ہے۔ شہریوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچی کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور بچی کی حفاظت میں ناکام ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے