اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں عوام کو گمراہ کرنے کی کو ششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی:ملک عمران رحمت ڈوگر

شیخوپورہ(بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ویوسی خانپور چیئر مین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں عوام کو گمراہ کرنے کی کو ششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ، دھرنا دینے والے قوم کاوقت ضائع کرنے کے بجائے قوم کے لئے کچھ کریں،جب ترقی ہوتی ہے تو مخالفین کو بہت تکلیف ہوتی ہے ،ہم قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریںگے،انہوں نے کہاکہ پہلے لاہور اورپھر راولپنڈی میں میٹروبس شروع کی گئی اور اب ملتان میں بھی میٹروبس کا افتتاح کردیا گیا ہے ،یہ تاریخی منصوبے ہیں کسی حکومت نے پنجاب میں عوام کے لئے ایسے منصوبے شروع نہیں کئے ،ارونج لائن ٹرین بھی انقلابی منصوبہ ہے جس کے مکمل ہونے سے عوام کو سفر کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی،مسلم لیگ ن عوام بہتر ین سفری سہولتیں فراہم کررہی ہے اس سب قبل عوام کے لئے سفری سہولتیں نہ ہونے کے برابر تھیں،ملک میں وہی پارٹی کامیاب ہو تی ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک و قوم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ،اور انشاء اللہ اب جب کے ہمیں عوام اور ملک پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے تو ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کئے جانے والے ہمارے تمام اقدامات پاکستان کے عوام کے سامنے ہیں عمران خان اور شیخ رشید اپنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستا ن کی ترقی اور خوشحالی کر بڑھتے ہو ئے سفر کو روکنا چاہتے ہیں مگر انہیں اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنی بچگانہ سیاست چھوڑ کر ملک کو مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،انہو ں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے میگا پراجیکٹس اور وطن عزیز کا روشن مستقبل دیکھ کر مخالف سیاسی قوتوں کے پیٹ میں مروڑاٹھ کررہا ہے مخالف یادرکھیں اب بھی اوراگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) عوام کے اعتماد سے حکومت میں ہی رہے گی اوروطن عزیز نواز شریف کی قیادت میں ایشیا کا معاشی لحاظ سے مضبوط ترین ملک بننے کے سفر پر گامزن رہے گا ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہماری قیادت سرخرو ہو ں گے ہماری قیادت نے ملکی وسائل نہیں لوٹے محنت سے مقام بنایا ہے شور مچانے والے واویلا کرتے رہیں گے انہو ںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم کی خوشحالی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے افراتفری کی سیاست کرنے والوں کو 2018 کے الیکشن کاانتظار کرنا چاہیے حکومت اورہماری قیادت پر کریشن ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات لگانے والوں کو بہت جلد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔