اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شریف اوردر باری کر پٹ ٹو لہ کے احتساب کے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے:انجینئر محمد بلال ورک

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما وسابق تحصیل ناظم انجینئر محمد بلال ورک نے کہا ہے کہ بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی ملک و قوم کو شریف خاندان سے چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے نواز شریف کے پاس کونسا ایسا الہ دین کا چراغ ہے جس کو رگڑتے ہی وہ دنیا بھر میں اپنی جائیدادیں بنا لتے ہیں ۔پاناما لیکس شریف فیملی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،یہ لوگ اپنے کالے دھن کا چھپانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ شریف اوردر باری کر پٹ ٹو لہ کے احتساب کے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کا واضح مو قف ہے جب تک پاناما لیکس کا فیصلہ نہیں آئے گا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور ان کے حواری جھوٹ بولنے کے ماہر استاد بن چکے ہیں یہ جتنا مرضی جھوٹ بولیں قوم ان کی حقیقت پوری قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کا انجام دیکھنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے اور وہ پانامہ کے بھنور میں پھنس چکی ہے کرپٹ پانامہ چور اپنے دفاع کے لیے جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دیتے ہیں حکومت کے درباری اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے پانامہ ٹیم کو بچانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقات کو ہو رہا ہے اور عام آدمی غربت کی چکی میں بری طرح پس رہا ہے ۔