اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف واربرٹن میں احتجاجی مظاہرہ

واربرٹن(ایریارپورٹر)امریکہ سمیت دیگر بیرونی ممالک کی جانب سے پاکستان میں جماعةالدعوة پر پابندی عائد کرنے کے مطالبہ اور حافظ محمد سعید پر نظربندی کے خلاف واربرٹن میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔احتجاج میں شریک افراد کی جانب سے جماعة الدعوة کے حق میں جبکہ انڈیا اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے۔احتجاج میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جماعة الدعوة اور حافظ محمد سعید کے حق میں تحریریں درج تھیں۔بھارتی پروپیگنڈہ سے متاثر امریکہ کی جانب سے جماعة الدعوة پر پابندی کے خلاف مطالبہ پر شرکاء میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے بھارتی پروپیگنڈا ور بیرونی ممالک کے دبائو میں نہ آئے ،حافظ سعید نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کام کیا،دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے اور خدمت خلق کے میدان میں سب سے آگے رہے ہیں۔اگر کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ انکی مدد خدمت انسانیت جرم نہیں ہے۔جماعةالدعوة ملک بھر میں فلاحی کام کر رہی ہے۔جماعةالدعوة کے کارکنان سب سے پہلے مدد کیلئے ہر جگہ پہنچتے ہیں۔بیرونی ممالک کے دبائو میں ایسے فیصلے کرنا قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔