اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مبینہ لو میرج کا انجام ،خاتون شادی سے منحرف ،لڑکا جیل پہنچ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی سے زبردستی شادی کرنے والے نوجوان کی درخواست ضمانت خارج کر دی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے نوجوان زاہد عمران کی اغواءکا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے تحصیل بھلوال کی ارم شہزادی کے ساتھ پسند کی شادی کی لیکن لڑکی کے والدین نے اغواءکا مقدمہ درج کرا دیا ،مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی نوٹس کی تعمیل میں لڑکی کے والدین بھی روتے پیٹتے عدالت میں پیش ہو گئے. انہوں نے عدالت کو بتایا کہ زاہد عمران نے ان کی بیٹی کو اغواءکر کے نکاح نامے پر گن پوائنٹ پر دستخط کرائے، ان کی بیٹی موقع پا کر فرار ہو گئی اور اس نے گھر پہنچ کر ساری صورتحال سے آگاہ کیا، لڑکی نے دفعہ 164کے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے پسند کی شادی نہیں کی بلکہ اس سے زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے ہیں، بیان کی روشنی میں لڑکی کا جعلی نکاح نامہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نوجوان کی اغواءکا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے لڑکی کے نکاح نامہ منسوخی کا حکم بھی درست قرار دیا ہے۔