اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر رات کو انتہائی پر سکون نیند چاہیے تو سونے سے پہلے یہ غذائیں کھائیں

نیویارک(نیوزڈیسک) رات کو پرسکون نیند ہر انسان کی خوہش ہوتی ہے لیکن کھانے کی روٹین کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوپاتا۔اگر آپ رات کو پرسکون نیند کے خواہاں ہیں توذیل میں بتائے ہوئے کھانوں کا استعمال کرکے پرسکون نیندکو یقینی بنالیں۔
کیلے
میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ پھل رات کی نیند کے لئے انتہائی مفید ہے۔اس میں ایسی ادفادیت ہے کہ ا سکے استعمال سے آپ کے جسم میں سیروٹونین اور میلاٹونین ہارمونز کی مقدار بڑے گی جس کی وجہ سے جسم پرسکون رہنے کے ساتھ اچھی نیند آئے گی۔
شہد
شہد کے ایک چمچ میں گلوکوز کی اتنی مقدار ہوتی ہے کہ وہ دماغ کو پیغام دیتا ہے کہ چاک و چوبند رکھنے والے مواد کا اخراج کم کردے اور اس طرح انسان کو پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔
بادام
ان میں میگنیز اورtryptophanہوتا ہے جس کی وجہ سے مسلز پرسکون ہوتے ہیں اور ہمیں نیند آنے لگتی ہے۔ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ بادام استعمال کرنے والے زیادہ پرسکون نیند سوتے ہیں۔
ٹرکی(مرغ فیل)
اس پرندے میں tryptophanکی بھاری مقدار موجود ہے جس کی وجہ سے انسان کو پرسکون نیند آتی ہے۔
جو
فائبر سے بھرپور جو کے استعمال سے انسولین کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول میں رہنے سے اچھی نیند آتی ہے۔