اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منشیات شراب ، چرس ، کالا دھندا کرنے والوں کے خلاف صدر پولیس کا شکنجہ تیار

کامونکے(نامہ نگار) منشیات شراب ، چرس ، کالا دھندا کرنے والوں کے خلاف صدر پولیس کا شکنجہ تیار تفصیلات کے مطابق کامونکے تھانہ صدر میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او محمد عباس خاں نے پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش اور کالا دھندا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون قانونی کاروائی کرنے کیلئے تیار انشاء اللہ میں کوشش کروں گا کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں امن و امان کو قائم رکھوں انہوں نے کہا کہ منشیات فروش شراب چرس اورناجائز دھندا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی رسہ گیر قبضہ معافیہ رشوت خوری کا ختم کیا جائے گا ، میڈیا اور پولیس کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا تو جرائم کی شرح بھی اس قدر کم ہوگی اور سائلین کو دادرسی اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو کسی صورت بھی نذر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کے درمیان معاونت کے حوالے سے جس قدر مضبوط ہوگا معاشرے میں جرائم کی شرح اس قدر کم ہوگی صحافی جب تک اعوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے لگ جائیں تو مظلوم کی داد رسی یقینی اور مزید آسان ہو جاتی ہے اس موقع پر صدر پریس کلب تنویر احمد بٹ ، جنرل سیکرٹری ارشد رشید طور ، سینئر صحافی اعجاز احمد مغل ، میاں خالد حمید ، حاجی عبدالمنان ، افضال بٹ ، جبران ثاقب ، گلفام جٹ ، اور قیصر امانت بھی موجود تھے ۔