اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریدکے: خواتین نے گدھوں کو ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والا گروہ پکڑلیا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) خواتین نے گدھوں کو زہر کھلا کر ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔ بتایا گیا ہے غلام نبی عرف نومی وغیرہ پر مشتمل گروہ کاغذ چننے کی آڑ میں گدھوں کو زہر کھلا کر ہلاک کرتا۔ بعد ازاں خود ہی رکشہ لے کر وہاں پہنچ جاتا کہ ہمیں مردہ گدھے کو ٹھکانے لگا آتے ہیں۔ وقوعہ کے روز بھی تین ملزمان نے تھانہ صدر کے علاقہ محلہ ظفر پارک میں ریڑھی بان شوکت علی کے گدھے کو زہر کھلایا اور موقع سے غائب ہو گئے۔ کچھ دیر بعد دوبارہ موقع پر پہنچ کر مردہ گدھے کو ٹھکانے لگانے کی پیش کش کی جس پر خواتین نے انہیں پہچان لیا اور قابو کرکے ان کی چھترول کر دی۔ دو افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ غلام نبی عرف نومی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا