اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اے جی پی آر کا سی پیک سپورٹ پروجیکٹ سٹاف کی تنخواہ جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اکاﺅنٹینٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سپورٹ پروجیکٹ کے سٹاف کی تنخواہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اے جی پی آر کے مطابق سی پیک سپورٹ پروجیکٹ کے سٹاف کی تنخواہ حکومتی سٹینڈرڈ پے سٹرکچر کے مطابق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سٹاف کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ مذکورہ ملازمین سی پیک سیکرٹریٹ اور مختلف وزارتوں کے درمیان معاونت کیلئے کام کرتے ہیں۔ یاد رہے سیکرٹریٹ اگست 2013ءمیں قائم کیا گیا تھا‘ تاہم وزارت نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔