اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کے پی کے کا انصاف صحت کارڈ پروگرام ناکام،سرکاری ہسپتالوں کا مفت علاج کرنے سے انکار

پشاور(مانیترنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف صحت کارڈ پروگرام بری طرح ناکام ہوگیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے انصاف صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت کا پروگرام ناکامی سے دوچار ہے اورسرکاری ہسپتال انتظامیہ نے کارڈ پر مفت علاج کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے کاﺅنٹر بھی نہ بن سکے۔ کے پی کے حکومت کی طرف سے پشاور کے 60 ہزار شہریوں کو کارڈ دیئے گئے لیکن اب شہری دہائی دے رہے ہیں کہ کارڈ کو پھینکیں یا جلائیں آخر ان کا کریں؟۔ہزاروں مریض خوار اوردربدرکی ٹھوکروں کے ساتھ پیسے دے کر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔یاد رہے حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف صحت کارڈ کا اجراءکیا تھا جس کے تحت مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جانی تھیں۔